حیدرآباد۔14۔فروری(اعتماد نیوز)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال نے آج
انسداد رشوت ستانی کے بل پر وٹنگ کے بعد 42ارکان کی مخالفت کے بعد اپنے
استعفی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکا آخری اجلاس ہو سکتا ہے۔
انہوں نے آج کہا کہ کانگریس اور بی جے پی میں
گٹھ جوڑ ہو چکا ہے۔ چنانچہ اس
بل کی تائید میں عام آدمی پارٹی کے 27ارکان نے ووٹ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ
حکومت کرنے میں انکو زیادہ تجربہ نہیں ہے۔تاہم وہ سیکھنے کی کوشش کر رہے
ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انکے بیان کی وجہ سے کسی کو تکلیف پہونچے تو
وہ معذرت خواہ ہیں۔